حیدرآباد۔26۔دسمبر (اعتماد نیوز)آج احمد آباد کی عدالت نے 2002 میں گجرات فسادات میں گجرات چیف منسٹر نریندر مودی کے رول پر اسپیشل انوسٹگیشن ٹیم SIT کے کلین چٹ کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے زکیہ جعفری کے داخل کردہ پٹیشن کو مسترد کر دی۔زکیہ جعفری نے عدالت میں گجرات کے وزیر اعلی نریندر مودی کی جانب سے پولیس اور سرکاری عہدیداروں کو اشرار کے تعاون کے احکام پر پر مقدمہ داخل کیا۔
جسکی تحقیقات سپریم کورٹ کا اسپیشل بنچ SITنے کی۔ اور 2010میں تقریبا 9گھنٹوں تک نریندر مودی سے اس سے متعلق پوچھ تاچھ کے بعد 2012کے فروری میں SITنے نریندر مودی کو کلیٹ چٹ دے دیا۔ چنانچہ زکیہ جعفری نے SITکے فیصلہ کے خلاف احمد آباد کورٹ میں چیلنج کیا۔ جس پر سماعت کے بعد عدالت نے آج یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت کے اس فیصلہ پر گجرات کے سینئر پولیس عہدیدار سنجیو بھٹ نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ قانون کے مغائر ہے۔